ایبٹ آباد: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک 1 زخمی ، ایک ملزم بھی ہلاک

ایبٹ آباد(ڈیلی اردو)خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں پولیس رائیڈر پر فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار شاہ زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گی دوسری طرف پولیس اہلکاروں پر حملے کا ملزم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک مزید پڑھیں

بنوں‌: نامعلوم افراد نے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو اغواء کرلیا

بنوں‌(ڈیلی اردو)‌خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس اے ایس آئی سخی زمان کو اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بنوں میں سرکلر روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اے ایس آئی کو اغوا کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی سخی زمان تھانہ بکاخیل میں مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا: مہمند میں فرنٹیئر کور کے کیمپ پر حملہ؛ چار حملہ آور ہلاک

مہمند (وائس آف امریکہ / ڈیلی اردو)‌خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں فرنٹیئر کور کے کیمپ پر حملے کے دوران چار مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ جمعے کو علی الصبح ہونے والا یہ حملہ لگ بھگ پانچ گھنٹے تک جاری رہا جسے حکام کے مطابق پسپا کر کے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا مزید پڑھیں

پاراچنار سے اسلام آباد جانےوالے مسافر پر قاتلانہ حملہ

پاراچنار(ڈیلی اردو) پاراچنار سے اسلام آباد جانےوالے مسافر پر راستے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے قاتلانہ حملہ کردیا، تاہم وہ معزانہ طور پر بچ گئے، پارا چنار سے تعلق رکھنے والے یاسر عباس ولد ظہور حسین پارا چنار سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح شخص نے ان پر حملہ کیا، مزید پڑھیں

پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،آرمی چیف

راولپنڈی (ڈیلی اردو)‌آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےکہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھے گی، وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی وار گیم کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا، مزید پڑھیں

شمالی عراق میں ترک فوج کا آپریشن 5 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا د عویٰ

بغداد (ڈیلی اردو)‌ ترک میڈیا ٹی آر ٹی اردو نے خبر دی ہے جس دعویٰ کیا ہے کہ امور دفاع کے مطابق، ترک فوج نے شمالی عراق کے علاقوں متینہ اور قندیل میں ایک آپریشن کیا جس کے دوران دوران پی کےکے کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے تاہم عرب میڈیا العربیہ مزید پڑھیں

سوئٹزرلینڈ نے حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

برن(ڈیلی اردو)‌سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے حماس پر پابندی کے مسودہ قانون کی منظوری دے دی، پابندی قانون کے مسودے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے قانونی مسودے میں پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے قید یا جرمانے کی سزا بھی مقرر کی گئی مزید پڑھیں

ترکیہ میں ترکش یوتھ یونین کے انتہا پسندوں‌کا امریکی فوجیوں پر حملہ

انقرہ (ڈیلی اردو) ترکی کے مغربی علاقے میں واقع ازمیر شہر میں حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا، جس میں قوم پرست نوجوانوں کے ایک گروپ نے دو امریکی فوجیوں پر حملہ کردیا۔ یہ حملہ اس وقت پیش آیا جب یہ فوجی مقامی سطح پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اس واقعہ میں مزید پڑھیں

اسرائیل حماس تنازعہ ، شام و عراق میں داعش دوبارہ منظم ہونے لگی ، حملوں میں‌اضافے کا خدشہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) جب کہ دنیا کا دھیان اسرائیل-حماس اور اسرائیل-حزب اللہ تنازعات پر مرکوز ہے، داعش (ISIS) شام اور عراق میں خاموشی سے دوبارہ منظم ہو رہی ہے۔ دی عرب سینٹر واشنگٹن ڈی سی کی ایک حالیہ رپورٹ میں گریگوری افٹانڈیلیان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دہشت گرد گروہ عالمی توجہ مزید پڑھیں

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو) ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما حاجی صابر خان ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈی آئی خان کے علاقہ بنوں روڈ شیخ یوسف اڈا کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما اور ٹھیکیدار حاجی صابر خان کو مزید پڑھیں