راولپنڈی (ک م) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سنٹرل کرم میں خوارج دہشت گردوں کی موجودگی کی مزید پڑھیں
زمرہ: دہشتگردی
حماس قطر میں ہونے والے امن مذاکرات میں شریک نہیں ہو گا
غزہ (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے/اے ایف پی) غزہ میں فائربندی اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے مقصد سے دوحہ میں بات چیت کا ایک اہم دور جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔ حماس نے کہا کہ وہ مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا۔ جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق مزید پڑھیں
پشاور، سوات اور باجوڑ میں دہشت گردوں کے حملے، دو اہلکار ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو) صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت سوات اور باجوڑ میں پولیس چوکیوں اور تھانے پر حملے کے دوران 2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تھانہ متھرا کی پولیس چوکی اصحاب بابا پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کردیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے علاقے مزید پڑھیں
بلوچستان: کوئٹہ میں دستی بم حملوں میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک، 16 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ہی دن میں 3 دستی بم حملوں کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ سب سے پہلے نواب غوث بخش گرلز ہائی اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، اس کے بعد لیاقت بازار میں ایک دکان اور پھر مزید پڑھیں
بھارتی کشمیر: عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک فوجی افسر ہلاک
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک بھارتی فوجی کپتان کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔ چند روز قبل بھی ایک تصادم میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارتی حکام نے بدھ کے روز اپنے زیر مزید پڑھیں
ٹی ٹی پی نے دوبارہ سر اٹھایا ہے، افغانستان اس گروپ کے خلاف ہمارا ساتھ دے، آرمی چیف عاصم منیر
کاکول (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تحریک طالبان پاکستان نے دوبارہ سر اٹھایا ہے۔ انھوں نے افغانستان سے اس گروپ کے خلاف پاکستان کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ماضی میں بھی مزید پڑھیں
میانمار: جنگی جرائم میں ‘کافی اضافہ’ ہوا ہے، اقوام متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں میانمار میں جنگی جرائم میں شدت آنے کے شواہد ملے ہیں۔ تفتیش کاروں نے تشدد، عصمت دری اور من مانی حراست کے ثبوت پیش کیے ہیں۔ اقوام متحدہ نے منگل کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا کہ میانمار میں فوجی مزید پڑھیں
خیبر، لوئر دیر، کرم، اورکزئی اور سوات میں چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملے، دو اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے چار اضلاع میں پولیس اور ایف سی چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں کے حملوں میں دو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں سخی پل پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، بھرپور جوابی کارروائی سے مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں چار اہلکار ہلاک، دو درجن زخمی، چار حملہ آور بھی مارے گئے
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں سرحد پار افغانستان سے فورسز کے ایک کیمپ پر حملے میں کم از کم چار اہلکار ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستانی حکام جوابی کارروائی میں چار شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کر مزید پڑھیں
کوئٹہ: لیاقت بازار میں دستی بم حملہ، ایک شخص ہلاک، 6 افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے لیاقت بازار میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور 6 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری مزید پڑھیں