برطانیہ میں فسادات: کیا نفرت پھیلانے میں غیر ملکی ہاتھ ہے؟

لندن (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) برطانوی حکومت کے مطابق حکام یہ جانچ کررہے ہیں کہ کیا آن لائن غلط معلومات کو پھیلانے میں غیرملکی ریاستوں کا ہاتھ تھا،جس سے پرتشدد مظاہروں کو ہوا دینے میں مدد ملی۔ گزشتہ ہفتے شمالی انگلینڈ کے ساحلی شہر ساوتھ پورٹ میں ٹیلر سوئفٹ کی تھیم پر منعقدہ مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے اغوا اور آئی ای ڈی حملوں کا خدشہ

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے اغوا اور آئی ای ڈی حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ پر گزشتہ دنوں ججز کے قافلے پر حملے کے بعد مزید حملوں کا خدشہ ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ میں باضابطہ مراسلہ جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ مزید پڑھیں

عراق میں الاسد ایئر بیس پر راکٹ حملہ، متعدد امریکی فوجی زخمی

بغداد (ڈیلی اردو) امریکی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے ایک حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں ایک امریکی فوجی اڈے پر مشتبہ راکٹ حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملہ مزید پڑھیں

بلوچ یکجہتی کمیٹی دہشتگرد تنظیموں، سمگلروں اور بھتہ خوروں کی ’پراکسی‘ ہے: ترجمان پاکستانی فوج

راولپنڈی (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے الزام عائد کیا ہے بلوچ یکجہتی کمیٹی اور اس کی قیادت دہشتگرد تنظیموں، غیرقانونی کام کرنے والے عناصر، سمگلرز اور بھتہ خوروں کی ’پراکسی‘ یعنی گماشتہ ہے، جو بیرون فنڈنگ لے کر فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرتی ہے۔ منگل کو مزید پڑھیں

حوثی باغیوں کا خلیج عدن میں بحری جہاز پر حملہ، امریکی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

صنعاء (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) یمن کے حوثی باغیوں نے خلیج عدن میں ایک بار پھر بحری جہاز پر حملہ کیا ہے۔ حملے میں لائبیریا کے جھنڈے والے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کی املاک مزید پڑھیں

بلوچستان: ہرنائی سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے شعبان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقہ زرغون غر میں لوئیزوار کے مقام پر چھ افراد کی لاشیں ملی ہے جو انتہائی خستہ حال ہے، ’تمام لاشیں ایک ہی مقام سے ملی ہے جوکہ ایک مزید پڑھیں

لبنان: حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

یروشلم (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) لبنان کے ایک گاؤں پر اسرائیلی ڈرون حملے میں بھی دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ ان تازہ حملوں سے سے پہلے ہی کشیدگی کے شکار مشرق وسطٰی میں علاقائی سطح پر جنگ کے آغاز کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ایرانی حمایت یافتہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے مزید پڑھیں

نیکٹا کا دہشت گرد تنظیموں کیخلاف مشترکہ انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشنز کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کا فیصلہ کرلیا۔ فیصلہ نیکٹا کی ماہانہ کاؤنٹر ٹیررازم انٹیلی جنس کانفرنس میں کیا گیا، حالیہ کالعدم قرار دی جانے والی تنظیموں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا، کانفرنس میں پولیس، قانون نافذ مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، ٹیچر سمیت 2 افراد ہلاک

وانا (نمائندہ ڈیلی اردو) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سکول ٹیچر محمود سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل برمل کے علاقہ لنڈی ڈوگ میں پیش آیا جہاں کالے شیشوں والی فیلڈر گاڑی سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سکول ٹیچر مزید پڑھیں

برطانیہ میں مظاہرے، جھڑپیں اور گرفتاریاں: ’مسلمان مسجدوں میں بھی جانے سے ڈر رہے ہیں‘

لندن (ڈیلی اردو/بی بی سی) برطانوی شہر ساؤتھ پورٹ میں تین بچیوں کے قتل کے خلاف ملک کے متعدد شہروں اور قصبوں میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے گروہوں کے پُرتشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد پولیس نے سنیچر کو 80 سے زیادہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ہل، لیورپول، برسٹل، مانچیسٹر، بلیک پول مزید پڑھیں