اسامہ بن لادن کا بیٹا اور القائدہ کا سربراہ حمزہ بن لادن مارا گیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے سابق لیڈر اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن ایک حملے میں مارے گئے ہیں۔ امریکی نیوز چینل این بی سی کے مطابق تین امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے سابق لیڈر اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن مزید پڑھیں

اسرائیلی فائرنگ: اقوام متحدہ کا فلسطینی بچے کو گولیاں مارنے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

نیو یارک + رام اللہ (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمیشن کی طرف سے اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 9 سالہ فلسطینی بچے کو وحشیانہ طریقے سے گولیاں مار کر شدید زخمی کرنے کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرائے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت مزید پڑھیں

جنگیں: 2018 میں 12ہزار سے زائد بچوں کی ریکارڈ شہادتیں، اقوام متحدہ

نیویارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ 2018 میں دنیا بھر میں تنازعات کے دوران 12 ہزار سے زائد بچے شہید و زخمی ہوگئے جو ایک ریکارڈ ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے چلڈرن اینڈ آرمڈ کنفلکٹ کے سیکریٹری جنرل کی سالانہ خصوصی رپورٹ میں کہا گیا کہ مزید پڑھیں

شمالی کوریا کا ایک ہفتے میں دوسرا بلیسٹک میزائل تجربہ

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے اپنی مضبوط دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران دوسرے بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور شارٹ رینج بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے، جسے شمالی کوریائی ملٹری دفاعی سسٹم میں شامل کیا جائے مزید پڑھیں

پاکستان ہر قیمت پر اپنے شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے گا: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (ڈیلی اردو) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت پر واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر قیمت پر شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ مزید پڑھیں

ایران نے امریکہ کو افغانستان میں بدامنی کا ذمہ دار قرار دے دیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں سالوں سے جاری خانہ جنگی اور شدت پسندی کی وجہ ایران نے امریکہ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ افغانستان میں نا امنی اور عدم استحکام کی وجہ امریکہ کی غلط پالیسیاں ہیں۔ مزید پڑھیں

طرابلس: لیبیا فوج نے ترکی کا ڈرون طیارہ مار گرایا

طرابلس (مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا کی فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ترکی کا جاسوس طیارہ مار گرایا۔ تفصیلات کے مطابق لیبیا میں قومی فوج نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت طرابلس کے نواحی علاقے العزیزیہ میں ترکی کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔ غیرملکی مزید پڑھیں

افغانستان: قندھار ہرات ہائی وے پر سڑک کنارے دھماکا، 34 مسافر شہید، 20 زخمی

کابل (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) افغانستان کے جنوبی صوبے فراہ میں قندھار ہرات ہائی وے پر نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 34 مسافر شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکا قندھار ہرات ہائی وے میں سڑک کے کنارے بم دھماکے سے 34 افراد چل بسے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مزید پڑھیں

افغانستان میں رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں 4 ہزار افراد شہید و زخمی ہوئے: اقوام متحدہ رپورٹ

کابل (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں افغانستان میں 4 ہزار شہری شہید و زخمی ہوئے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سال 2019 کے پہلے 6 ماہ میں 3 ہزار 812 افغان شہری شہید و مزید پڑھیں

آزاد کشمیر: پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، دشمن کی کئی چوکیاں تباہ، 3 فوجی ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ فائرنگ سے 26 سالہ نعمان احمد شہید، جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی فورسز کی جانب سے مزید پڑھیں