ایران امریکا کشیدگی: ایران کی طرف سے عراقی ملیشیا کو میزائلوں کی فراہمی کا انکشاف

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان پائی جانے والی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان عراق بھی میدان جنگ بن سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراق کے ایک سینئر سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایران کی طرف سے عراقی ملیشیاؤں کو میزائل فراہم کیے جا مزید پڑھیں

یمن میں سعودی اتحادی افواج کی شہری آبادی پر بمباری، 58 افراد شہید، 50 زخمی

صنعاء (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج کی یمن کے دارالحکومت صنعا میں شہری علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں 58 افراد شہید جبکہ عورتوں اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے ڈرون حملوں کے ردعمل میں مزید پڑھیں

آزاد کشمیر: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، نوجوان طالب علم شہید

مظفر آباد (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی سرحد پار بلا اشتعال فائرنگ سے ایک نوجوان طالب علم جان کی بازی ہار گیا۔ ضلع بہمبر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسر مبشر مشتاق نے بتایا کہ بی ایس کا طالب علم 20 سالہ عمر سبحانی دانا بورہ گاؤں مزید پڑھیں

جنگ ہوگی نہیں اور مذاکرات ہم نہیں کریں گے، ایرانی سپریم لیڈر سیّد علی خامنہ ای

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر سیّد علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان آمنا سامنا کسی فوجی مڈ بھیڑ کے بجائے دراصل عزم کا امتحان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کا ملک کے اعلیٰ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تناؤ کے مزید پڑھیں

حوثیوں کا سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر 7 ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ

صنعا (ویب ڈیسک) یمن میں سعودی اتحاد سے برسرپیکار حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر 7 ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ’العربیہ‘ کے مطابق یمن میں سعودی اتحادی ممالک کے خلاف جنگ میں مصروف حوثی باغیوں کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب کے بندرگاہ ينبع البحر مزید پڑھیں

ایران کے ساتھ کشیدگی: امریکی سرکاری ملازمین کو عراق فوری طورپر چھوڑنے کا حکم

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے عراق میں تعینات اپنے نان ایمرجنسی سفارتی عملے اور سرکاری اہل اروں کو وہاں سے فوری طورپر نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی حکومت نے یہ حکم عراق میں سرگرم ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں سے امریکی شہریوں کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر دیا مزید پڑھیں

پاکستان کی سعودی عرب میں آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کر دی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں منگل کے روز آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کی پاکستان نے مذمت کر دی مزید پڑھیں

ایران کے خلاف جنگ کی تیاریاں مکمل: امریکا نے 1 لاکھ 20 ہزار فوجی روانہ کر دیے

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایران کیخلاف جنگ کی تیاریاں مکمل، امریکا نے 1 لاکھ 20 ہزار فوجی روانہ کر دیے، امریکی فوجی مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جائیں گے، امریکا نے ایف 15 اورایف 35 جنگی طیارے بھی خلیج پہنچا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف مزید پڑھیں

ایران عظیم تر ہے، اس کو ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا: صدر حسن روحانی

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عظیم تر ہے، اس کو ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرچکا ہے، دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیےجارہے ہیں۔ غیر ملکی خبر مزید پڑھیں