پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دیکر جسم فروشی کرنے والا چینی گروہ گرفتار

لاہور (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے کی بڑی کارروائی میں پاکستانی لڑکیوں کو جھانسہ دے کر شادی کر کے جسم فروشی کرنے والا چینی باشندوں کا گروہ پکڑا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جمیل میو کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے جس کے تحت ایف آئی اے نے لاہور ائیر پورٹ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8 چینی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ملزمان پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے تھے، چینیوں پر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے بعد ان سے جسم فروشی کروانے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق چائنیز نوجوان پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے اور شادی کے بعد ان لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندہ کرواتے ہیں، ایف آئی اے اس اسکینڈل میں اب تک مجموعی طور پر 10 چائنیز لڑکوں کو گرفتار کر چکا ہے۔

ملزمان میں وانگ ہاؤ، شوئی شیلی، وانگ یزہو، چانگ شیل رائے، پن کھوا جے، وانگ باؤ، زؤا تھی اور خاتون کین ڈس کو شامل ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں