راولپنڈی(ڈیلی اردو+ این این آئی) رمضان المبارک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا پٹرول کے بعد راشن بم گرادیا گیا ،دیگر اشیاء کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں آٹے کا تھیلا بھی مہنگا،بیس کلو گرام آٹے کے تھیلے میں یکدم 70 روپے کا اضافہ کر دیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق آٹے کا تھیلا 750 روپے سے بڑھ کر 820 روپے کا ہو گیا،ستر روپے مہنگا ہونے کے بعد بھی آٹا مارکیٹ سے غائب ہوگیا ،آٹے کے مہنگا ہونے اور دستیاب نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔