کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے ننگرہار کے صوبائی دارالحکومت جلال آباد میں تین بم دھماکوں کے نتیجے میں 4 شہری شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے تین مختلف دھماکوں سے جلال آباد لرز اٹھا، افغان حکام نے مطابق ان دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
زخمی ہونے والوں کی تعداد 20 سے زائد بتائی گئی ہے، جنھیں فوری طورپر منتقل کر دیا گیا ہے، چند کی حالت تشویش ناک ہے۔
صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق یہ دھماکے ایک مصروف بازار میں نصب کیے گئے تھے
دھماکے ہوتے ہی سیکیورٹی اہل کاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائی شروع ہوگئی.
ابھی تک ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔
جلال آباد افغان صوبہ ننگر ہار کا مرکزی شہر ہے، جو اب عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں افغان ٹیلی ویژن کی معروف خاتون صحافی مینہ مینگل جاں بحق ہوگئی تھیں، یہ واقعہ افغان دارالحکومت کابل میں پیش آیا جہاں وہ سڑک پر کھڑی اپنی گاڑی کے آنے کا انتظار کررہی تھیں۔