اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کا وفد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا وفد کی سربراہی کررہے ہیں، وفد ایف اے ٹی ایف کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرے گا۔
ذرائع کا کہناہےکہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو 29 اقدامات پر عملدرآمد کا ٹاسک دے رکھا ہے اور پاکستان کی جانب سے 26 اقدامات پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے اہم اقدامات میں کالعدم تنظیموں کو مالی سرگرمیوں سے روکنا ہے، اس کے علاوہ ائیرپورٹس اور سرحدوں پر کرنسی اسملنگ روکنے کے اقدامات شامل ہیں جبکہ بینک کے ذریعے مشکوک ترسیلات کی چیکنگ کے نظام کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔