امریکا سے ڈی پورٹ کئے گئے 93 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکا سے ڈی پورٹ ہونے والے 93 غیرقانونی تارکین وطن کو لے کر خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا، ایف آئی اے نے ڈی پورٹ افراد کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی قوانین کی خلاف ورزی پر امریکا نے 90 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا جنہیں آج ڈی پورٹ کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ پہچا دیا گیا۔

امریکا سے ڈی پورٹ ہونے والے 93 غیر قانونی تارکین وطن پاکستانیوں کو ایف آئی اے نے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا ہے، ذرائع کے مطابق بعض پاکستانیوں پر مجرمانہ نوعیت کے الزامات بھی ہیں۔

امریکا نے ڈی پورٹ افراد واپس نہ لینے پر 3 پاکستانی افسران پر ویزوں کی پابندی لگائی تھی، پابندی جوائنٹ و ایڈیشنل سیکریٹریزداخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ کے ویزوں پر لگائی گئی تھی، پاکستانی حکام نے تارکین وطن کے معاملے پر امریکا سے قانونی تقاضے پورے کرنے کا کہا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز 90 سے زائد پاکستانیوں کو مختلف قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جن پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ان پر ویزا قوانین سمیت مختلف قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا سے نکالے جانےوالے پاکستانیوں پر مجرمانہ الزامات بھی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں