افغانستان: خوست میں امریکی ڈرون حملہ، حقانی نیٹ ورک کے دو اہم رہنما ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) افغانستان کے صوبے خوست میں امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے دو اہم رہنما کے مارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی پاک افغان سرحد کے اس پار صوبہ خوست کے ضلع سپیرہ میں ایک گھر پر امریکی ڈرون طیارے نے دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ مقام میں موجود حقانی نیٹ ورک کے دو اہم رہنما عبدالحکیم اور محمد سعید شامل تھے کے مارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی افغانستان سے متصل پاکستان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈرون حملے میں پانچ طالبان ہلاک ہو گئے تھے۔ شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے لمن میں ہونے والے اس ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے مقامی کمانڈر اسد اللہ عرف سنگری سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والا مرکز شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کالعدم تنظیم کے کمانڈر حافظ گل بہادر کا تھا۔

افغان میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈرون حملہ پاکستان کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ہوا ہے۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں