کھٹمنڈو (ویب ڈیسک) وہیل چیئر ٹی20 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا فتح کا تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔
نیپال کے شہر کھٹمنڈومیں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں قومی ٹیم نے روایتی حریف کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان نے گزشتہ میچ میں نیپال کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جب بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرایا تھا۔
بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوررز میں 212 اسکور کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد لطیف نے 62 گیندوں پر 152 رنز کی شاندار اننگز کھیل کو پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔
پہلے وہیل چیئر ٹی20 ایشیا کپ کا آغاز اپریل میں ہوا تھا جس کی میزبانی نیپال نے کی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور میزبان ملک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔