عراق: بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملہ

بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے انتہائی محفوظ علاقے بغداد میں قائم امریکی سفارتخانے پر ایک راکٹ حملے کئے گئے۔ راکٹ حملوں کے بعد گرین زون میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی گئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں کئی افراد کے زخمی ہونی کی اطلاعات ملی ہیں۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے پر راکٹ سے حملے کیے گئے ہیں۔ راکٹ حملوں کے بعد گرین زون میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

عراقی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین زون کے قریب سے عسکریت پسندوں نے امریکی سفارت خانے پر 14 سے زائد راکٹ داغے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ تین روز قبل امریکا نے ایران اور خلیج بصرہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے سفارت خانے کے ان تمام ملازمین کو ملک سے نکلنے کے احکامات دئیے گئے تھے کہ جو ہنگامی اور اشد ضروری نہیں ہیں

امریکہ کی وزارت خارجہ نے اپنے بغداد سفارت خانے کے تمام دوسرے درجے کے ملازمین سے عراق سے نکلنے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکہ کے بغداد سفارت خانے کی انٹرنیٹ سائٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ایران اور خلیج بصرہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے سفارت خانے کے ان تمام ملازمین کو ملک سے نکلنے کے احکامات دئیے گئے ہیں کہ جو ہنگامی اور اشد ضروری نہیں ہیں۔

یہ احکامات واشنگٹن انتظامیہ کی طرف سے، علاقے میں ایران اور اس کے علاقائی حامیوں کے امریکی شہریوں اور ان کے مفادات پر حملوں کے پلان کی نشاندہی کئے جانے کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔

امریکی سفارت خانے کی طرف سے اتوار کے دن جاری کئے گئے بیان میں، بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے، امریکی شہریوں کو عراق کی سیاحت نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی تھی۔


نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں