ایران: تہران میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں پر اسرار دھماکا، دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک گھر کے باہر کھڑی کار میں پر اسرار دھماکا ہوا جس کے بعد کار میں آگ لگ گئی اور گاڑی مکمل تباہ ہوگئی، دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تاہم دھماکے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں