اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انتہائی معتبر ذرائع سے خبر ملی ہے کے چئیرمین نیب نے حکومت کے خلاف اعلان بغاوت کردیا۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چئیرمین نیب کے اسکینڈل کے جسٹس اقبال نے فیصلہ کیا ہے کےاب کسی بھی حکومتی ارکان کو نیب کی جانب سے رعایت نہیں دیجائے گی
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کے چئیرمین نیب سمجھتے ہیں کے اُن کے پیچھے کی جانے والی کردارکشی میں عمران خان اور اُس کی کچن کیبنیٹ براہ راست ملوث ہے
جسٹس جاوید اقبال نے اپنی قریبی ذرائع سے کہا کے جس چینل نیوز ون بریک کی اُس کے مالک طاہر اے خان عمران خان کے انتہائی قریبی دوست اور عمران خان کے مشیر خاص ہیں یہ کیسے ممکن ہے کے عمران خان کی کی اجازت کے بغیر ایسا ہوا ہو۔
چئیرمین نیب نے کہا کے جو رعایت اب تک میری وجہ سے پی ٹی آئی کے حکومتی اراکین کو ملتی رہی اب وہ ختم اب مقابلہ میدان میں ہوگا میں کسی صورت اِن کو نہیں چھوڑوں گا
ذرائع نے یہ بھی کہا کے کئی مقتدر قوتوں کے اہم اراکین حکومت کی اس حرکت پر انتہائی غصہ میں ہیں
مقتدرد قوتوں کے اہم اراکین نےعمران خان کو پیغام پہنچایا کے جو ہوا انتہائی برا ہوا آپ نے ہمارے ایک اہم فرد کوہماری اجازت کے بغیر نشانہ بنایا جو ناقابلہ برداشت ہے
ذرائع نے انکشاف کیا کے آئندہ چند دن انتہائی ایم ہیں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے
ذرائع نے انکشاف کیا کے حکومت کے جن اراکین کے خلاف نیب فوری کاروائی کرنے جارہی ہے اُن میں وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا ، فیصل واڈا ، وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ حلیمہ خان ، فردوس عاشق اعوان ، اور دوسرے کئی اراکین شامل ہیں