کوئٹہ: پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں دھماکا، 2 افراد شہید، 26 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) پشتون آباد رحمانیہ مسجد میں دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید جبکہ 26 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں2 افراد شہید جبکہ 26 زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والے افراد میں امام مسجد عطا الرحمان بھی شامل ہے۔

دھما اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، جبکہ مسجد کے اندرونی حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، رمضان المبارک کی وجہ سے نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، زخمی افراد کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ نے نمائندہ ڈیلی اردو کو بتایا کہ دھماکے میں 2 افراد شہید اور 26 افراد کے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

تاحال دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں دو سے اڑھائی کلو گرام بارود استعمال کیا گیا۔

ڈی ائی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی علاقے پشتون آباد میں رحمانیہ مسجد کے اندر نماز جمعہ سے قبل محراب کے قر یب رکھے گئے دیسی ساختہ بارودی مواد میں زور دار دھماکہ ہوا جس سے دو افراد شہید اور 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نےکوئٹہ دھماکےکی رپورٹ طلب کرلی، جام کمال کا کہنا تھا کہ بےگناہ افرادکونشانہ بنانےوالےسخت سزاکےمستحق ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکیورٹی اقدامات مؤثربنانےکی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں