لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، آصف علی اور صاحبزادہ فرحان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسین طلعت، عماد وسیم، محمد عامر، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شاہین آفریدی، شعیب ملک اور عثمان شنواری شامل ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹویںٹی یکم فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ تین اور آخری ٹی ٹوینٹی میچز چھ فروری کو کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سنچورین میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 13 رنز سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز میں پروٹیز کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔
پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے گرین شرٹس کو شکست دے کر سیریز برابر کردی تھی۔
پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کل کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔