سی ٹی ڈی کی سیالکوٹ اور ڈیرہ غازی خان میں کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

ڈی آئی خان+ سیالکوٹ (ڈیلی اردو) سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ اور ڈیرہ غازیخان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں بارودی مواد بر آمد کرلیاہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا، ذرائع کے مطابق سی ڈی کی جانب سے سیالکوٹ سے گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کی شناخت حافظ محمد ابوبکر اور حافظ محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔

دہشتگردوں سے 410 گرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرکے دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، سیفٹی فیوز اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور تحریب کاری کا سلسلہ میں سیالکوٹ کے علاقہ حاجی پورہ میں قیام کئے ہوئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں