کوئٹہ: ائیربیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) کوئٹہ میں دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی اطلاعات ملی ہے۔ فورسز کی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات ‏کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے درویش آباد کے علاقے میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کی تبادلے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ائیربیس ناکے پر اہلکاروں کو نشانہ بنایا تاہم اہلکار محفوظ رہے جبکہ جوابی کاروائی میں دو مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس اور پی ایف کے جوان محفوظ ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ائربیس ناکہ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد چار بتائی جارہی ہے

کوئٹہ ائربیس حملہ دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دو دہشتگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا پولیس کی مکمل ناکہ بندی دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں