پی ٹی ایم کے حق میں ملالہ یوسفزئی کے والد بھی میدان میں آ گئے، اہم بیان دے دیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں خڑ قمر چیک پوسٹ پر حملے سے متعلق ملالہ یوسفزئی کے والد نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاالدین یوسفزئی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کے پرامن کارواں پر گھناﺅنے حملے کی مذمت کرتا ہوں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اس کا نوٹس لیں ۔“

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر نے اتوار کے روز شمالی وزیر ستان کے علاقے یویہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر گروہ کے ہمراہ حملہ کیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔

تاہم جوابی کارروائی میں تین کارکن جاں بحق ہوگئے جبکہ علی وزیر اور دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ محسن داوڑ لوگوں کو موقع پر اکسانے کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں