لاہور (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم جیش محمد کے تین کارکنان کو سزائیں سنا دیں۔ عدالت نے یہ سزائیں تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں درج تین مختلف مقدمات میں سنائی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مجرم افتخار کو پانچ سال قید اور 45 ہزار روپے جرمانہ، مجرم اجمل کو 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ، بلال کو 5 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں سنائی گئیں۔
تینوں مجرمان کو سنٹرل جیل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روکنے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی۔ سزائیں کالعدم تنظیموں کی ٹیررفنانسنگ کے خلاف وارننگ سمجھی جائے۔