19

پاک فوج نے انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ مسترد کردی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر انسانی حقوق کے خلاف ورزی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) میں شائع ہونے والی خبر جھوٹ کا پلندہ اور صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، اس اسٹوری میں بغیر کسی ثبوت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خبر پر مؤقف لینے کے لیے آئی ایس پی آر کو ایک سوالنامہ بھیجا گیا تھا جس پر آئی ایس پی آر کی جانب سے مکمل حقائق جاننے کیلئے ملاقات کی پیشکش کی گئی تھی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خبر میں بتائی گئیں باتیں حقائق کے برعکس ہیں اور اندازے کی بنیاد پر اسٹوری شائع کی گئی ہے، ہم سارا معاملہ بی بی سی حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں، نشریاتی ادارے نے حالیہ شمالی وزیرستان واقعے سے متعلق اسٹوری میں سرکاری مؤقف کو نظرانداز کیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں