راولپنڈی (ڈیلی اردو) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہےکہ جعلی بھارتی میڈیا ہمارے اندرونی دفاعی بجٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کررہا ہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جعلی بھارتی میڈیا ہمارے اندرونی دفاعی بجٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کررہا ہے۔
Indian fake media busy spinning on our internal def budgeting choice.Don’t forget,we were the same forces with same budget on 27 Feb 19. We hv the capability & capacity to respond. Remember, it’s not budgeting, it’s resolve of force & the nation firmly standing behind its forces.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 5, 2019
آصف غفور نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے پاکستان میں بھارتی دراندازی کی کوشش پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری کا دن یاد دلایا اور کہا کہ مت بھولو، 27 فروری کو یہی فوج تھی اور اس کا یہی بجٹ تھا۔