16

بلوچستان: زیارت میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع زیارت میں پراسپکٹ پوائنٹ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زیارت میں پراسپکٹ پوائنٹ پر دھماکا ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 4 زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورزخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ۔

دھماکے میں جاں بحق افراد میں سے ایک کا تعلق کراچی سے ہےجبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر زیارت کے مطابق دو زخمیوں کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا، دھماکا ممکنہ طور پر گاڑی میں موجود سلنڈر کا ہوسکتا ہے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی سے ہے، متاثرہ افراد نے گاڑی کرائے پر لی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ دھماکہ سی این جی سیلنڈر پھٹنے سے ہوا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں