کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، پاک فوج کا میجر شہید

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ میں گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے شخص کی شناخت ہو گئی، پولیس کے مطابق مقتول پاک فوج کا میجر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایم اے جناح روڈ میں قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت میجر ثاقب اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ کے باہر دلپسند سوئٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیا گیا شخص کا تعلق پاک فوج سے ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتيجے ميں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت میجر ثاقب اقبال کے نام سے ہوئی، اور اسے عین اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کر باہر نکلا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اسٹریٹ کرائم نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔ پولیس اور حساس اداروں نے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں