‏شمالی وزیرستان میں دھماکا، کرنل، میجر اور کیپٹن سمیت 4 اہلکار شہید، 4 زخمی

میران شاہ / راولپنڈی (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دھماکا، پاک فوج کے تین آفیسرز سمیت چار اہلکار شہید ہوگئے جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقہ ڈوگہ مچہ خیل میں وائٹ ہاوس میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔

دھماکے میں لیفٹنینٹ کرنل رشید کریم بیگ، میجر معیز مسعود، کیپٹن عارف اللہ اور نائب حوالدار ظہیر احمد شہید ہوگئے۔

جبکہ سپاہی عارف، سپاہی اسلم، سپاہی امجد، اور سپاہی شوکت شدید زخمی ہیں جنہیں ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ میں کرفیو لگا دی اور سرچ آپریشن شروع کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے تھا۔ شہید میجر معیز مقصود بیگ کا تعلق کراچی سے، کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت اور لانس حوالدار ظہیر کا تعلق چکوال سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسی مقام پر فورسز نے سرچ آپریشن کر کے دہشت گردوں کے چند سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران شمالی وزیرستان میں 10 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 35 زخمی ہو چکے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں