فیصل آباد: ہرنائی میں شہید پاک فوج کے سپاہی محسن علی کی نماز جنازہ ادا

فیصل آباد (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے شہید سپاہی محسن علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،نمازجنازہ میں فوجی جوانوں سمیت علاقہ مکینوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرنائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید پاک فوج کے جوان محسن علی کی فیصل آباد میں نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں فوجی جوانوں سمیت علاقہ مکینوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ،پی ٹی آئی کے نواب شیروسیر سمیت سماجی اورکاروباری شخصیات بھی نماز جناہ میں شریک ہوئیں،شہید محسن علی کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے جڑانوالہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہرنائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے سپاہی محسن علی سمیت 2 جوان دفاع وطن کی خاطر شہید ہو گئے تھے ۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں