ایتھنز ( میاں وقار احمد لادیاں) سات جون بروز جمعہ المبارک کو مرکز ایتھنز الیونا وتانیکو میں مسلمانوں کے لیے تعمیر کی گئی مسجد کا وزیر برائے تعلیم و مذہبی امور کوستاس غارولگوس اور سیکرٹری مذہبی امور کلانجیس نے دورہ کیا اس موقع پر وزیر مذہبی امور نے کہا یہ مسجد حکومت یونان کی طرف سے یونان میں مقیم مسلمانوں کے لیے تحفہ ہے اس مسجد میں یونان میں رہائش پذیر مسلمان تارکین وطن کے علاوہ سیاح عبادت کر سکتے ہیں مسجد ماہ ستمبر میں باقاعدہ عبادت کے لئے کھول دی جائے گی جو کہ تمام مسلمانوں کے یکساں عبادت گاہ ہوگی مسجد کے خطیب مراکش کے محمد زکی ہونگے جبکہ دیگر سٹاف کی تعیناتی جلد کر دی جائے گی سٹاف کی تقرری یونان میں ہونے والے انتخابات کی وجہ سے زیر التواء ہوئی ہے مسجد کی تعمیر میں بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم نے مسجد کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے یونان میں مقیم مسلم کیمونٹی کے لیے قبرستان کے لیے جگہ بھی بہت جلد مل جائے گی میں تمام مسلمانوں کو مسجد کے حصول پر مبارکباد پیش کرتا ہوں خطیب محمد ذکی نے حکومت یونان کا شکریہ ادا کیا اس تقریب میں پاکستانی برادری کی سماجی ومذہبی شخصیات دینی جماعتوں کے صدور منتظمین علماء کرام ضیاء الامت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل، منہاج القرآن انٹرنیشنل، مہریہ نصیریہ گولڑہ شریف، حضرت سلطان باھو ٹرسٹ، شعیہ مسلم کیمونٹی، پاک ہیلینک کلچرل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، تنظیم گلزار مدینہ میگارہ، اسلامک فورم گریس، دعوت اسلامی یونان، پاکستان کیمونٹی گریس، افغانستان، مصر، مراکش، سوڈان لیبیا کے مسلمانوں یونانی و پاکستانی صحافی برادری نے شرکت کی مسلم کیمونٹی نے مسجد کے حصول پر ایک مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مسجد میں شکرانے کے نوافل ادا کئے۔