اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انضمام شدہ علاقوں میں صحت،تعلیم، امن وامان پرخصوصی توجہ دے رہی ہے، انضمام شدہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر کے پی کے شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تفصیلی ملاقات کی ہے، ملاقات میں انضمام شدہ علاقوں میں تعمیرو ترقی سے متعلق پیش رفت، آیندہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا ،اس موقع پر ملاقات میں وفاقی وزیر مراد سعید، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور نعیم الحق بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم عمران کان کا کہنا تھا کہ انضمام شدہ علاقوں کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لائیں گے،حکومت انضمام شدہ علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے،حکومت انضمام شدہ علاقوں میں صحت،تعلیم، امن وامان پرخصوصی توجہ دے رہی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،بجٹ میں بلوچستان کے پس ماندہ مقامات اورانضمام شدہ علاقوں پرخصوصی توجہ ہے۔