شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، 2 سکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے بویا دیگان میں معمول کی گشت پر تھا جہاں اس کی گاڑی کو دھماکے سے اڑایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں نائب صوبیدار نور محمد اور سپاہی رضا محمد شہید جبکہ سپاہی وقاص، سپاہی راحت اور سپاہی صدام زخمی ہوئے۔

وقوعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے لیفٹنینٹ کرنل رشید کریم بیگ، میجر معیز مسعود، کیپٹن عارف اللہ مروت اور نائب حوالدار ظہیر احمد کی شہادت ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران شمالی وزیرستان میں 10 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 35 زخمی ہو چکے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں