سعودی عرب پر میزائل حملہ ،درجنوں افراد زخمی ، ہلاکتوں کا خدشہ ، انتہائی اتشویشناک خبر سامنے آگئی

ریاض (نیوز ڈیسک )سعودی عرب کے صوبہ اسیر میں ابہا ایئر پورٹ یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیاہے جس میں بچوں اور خواتین سمیت 26 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، زخمیوں میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن ، خواتین اور بچے شامل ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ایئر پورٹ پر داغے جانے والے میزائل کی نوعیت جانچنے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم ابھی واضح نہیں ہو سکا ہے ۔

یمن کے ایک ٹی وی چینل کی جانب سے کہا گیاہے کہ سعودی عرب کے ایئر پورٹ پر داغے جانے والا کروز میزائل تھا تاہم سعودی عرب کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے ۔ میزائل ابہا ایئر پورٹ کے آمد کے ہال سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں