غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر جمعہ کی علی الصباح متعدد مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں متعدد املاک کو نقصان پہنچا ہے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروںنے جمعہ کو جنوب مشرقی غزہ میں الزیتون میں قائم تیونس مزاحمتی مرکز پر تین میزائل داغے اس کے علاوہ جنوبی غزہ میں بندرگاہ کے علاقے میں بھی چار میزائل داغے گئے۔
غزہ کی فضاء میں اسرائیلی طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں اور متعدد مقامات پر دھماکوںکی آوازیں سنی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز غزہ سے داغے گئے راکٹوں سے ‘سدیروت’ یہودی کالونی میں متعدد املاک کو نقصان پہنچا تھا۔