غزہ (ویب ڈیسک) مقبوضہ فسلطین صیہونی ریاست کا ظلم و بربریت تھم نہ سکی، یہودی بلوائیوں اور اسرائیلی فوج نے رم اللہ میں فائرنگ کر کے ایک فلسطین کو شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے وسطی شہر رم اللہ میں اسرائیلیوں نے جارحیت کی انتہا کردی، صیہونی آباد کاروں نے رم اللہ کے گاؤں المغیر پر اسرائیلی فورسز کے ہمراہ حملہ کرکے ایک فلسطینی کو شہید جبکہ 30 سے زائد فلسطینوں کو زخمی کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بلوائیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے فلسطینی کی شناخت 38 سالہ حمدی طالیب نسان کے نام سے ہوئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہودی بلوائیوں نے المغیرہ گاؤں کے رہائشوں پر برائےراست گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں گھروں میں موجود افراد بھی زخمی ہوئے، متاثرہ افراد پانچ کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں رم اللہ کے اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
المغیر گاؤں کے میئر امین انو علیا نے کہا کہ یہودی آباد کاروں نے گاؤں کے اطراف سے فلسطینی شہریوں پر بے دریغ فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
خیال رہے کہ جمعے کے روز اسرائیلی فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ غیور فلسطینیوں نے 30 مارچ 2018 کو “تحریک حق واپسی” کے تحت غزہ کی پٹی پر احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا تھا، فلسطینی شہری ہر جمعے اسرائیلی سرحد پر جمع ہوکر غزہ کی صیہونی مظالم اور غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔