کابل (ڈیلی اردو) افغان صوبے فاریاب اور تخار میں افغان فضائیہ کی کارروائی میں 39 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے فاریاب کے ضلع گرزوان میں افغان فضائیہ نے طالبان کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 30 طالبان ہلاک ہو گئے۔ جبکہ دوسری کارروائی افغان صوبے تخار میں کی گئی جس میں9 طالبان دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
افغان فضائیہ کی کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔