ابوجا (ڈیلی اردو) شمال مشرقی نائیجریا میں تین خودکش حملہ میں 30 افراد شہید ہوگئے۔ حکام کے مطابق یہ حملہ بورنو سٹیٹ کے دارالحکومت میدوگری سے 25 کلومیٹر دور ایک دیہات کنڈوگا میں ہوا جہاں ایک خودکش حملہ آور نے ایک پرہجوم ہال میں داخل ہوتے وقت خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیاجہاں لوگ ایک بڑی سکرین پر فٹ بال میچ دیکھ رہے تھے۔
بعد ازاں قریبی ٹی سٹال پر موجود دو دیگر خود کش حملہ آورروں نے بھی خود کو دھماکہ سے اڑایا۔ ان حملوں میں 30 افراد شہید جبکہ 50 سے سے زائد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
علاقہ کے سیلف ڈیفنس گروپ کے ایک لیڈر علی حسن نے بتایا کہ خودکش حملہ مقامی وقت کے مطابق اتور کی شب 9 بجے ہوا جب ایک خود کش حملہ آور نے پر ہجوم ہال میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ہال کے مالک نے روکنے کی کوشش کی۔
مقامی صحافی کے مطابق خودکش حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے قبول کرلی ہے۔