16

افغانستان: سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، شیڈو چیف سمیت 45 طالبان ہلاک، 24 گرفتار

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں افغان سپیشل فورسز کے مختلف آپریشن میں 43 طالبان اور داعش کے 2 جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ جبکہ 25 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغان صوبہ فاریاب، ارزگان، ننگرہار، لوگر، غزنی اور تخار میں اتحادی اور افغان سٹیشل فورسز نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے متعدد طالبان عسکریت پسندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

بدھ کو افغان سپیشل فورسز نے ضلع سبز پوش میں آپریشن کے دوران 25 طالبان کو ہلاک کیا جبکہ حملے میں 13 طالبان دہشت گرد زخمی ہوگئے جبکہ روڈ پر نصب 30 سے زائد بموں کو ناکارہ بنایا ہے، قلعہ ولی میں ہی ایک اور فضائی حملہ میں طالبان کے شیڈو ضلعی چیف مولوی حاجی ملا سمیت دو اہم کمانڈروں کو ہلاک اور ان کے اسلحہ کے ذخیرہ کو تباہ و برباد کردیا گیا ہے۔

فراہ صوبہ کے ضلع بالا بولدک میں فضائی حملے میں 5 طالبان ہلاک ہو گئے۔ صوبہ اورزگان کے ضلع ترین کوٹ میں فضائی آپریشن میں 4 طالبان مارے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔ صوبہ لوگر اور وردگ میں آپریشنز کے دوران 4 طالبان کو گرفتار کرلیا گیا۔

غزنی صوبے میں سیکیورٹی فورسز نے ضلع خوگیانی کے علاقے میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے 9 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ننگرہار صوبے کے ضلع خوگیانی میں ایک فضائی حملے میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے دو دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان پولیس نے صوبہ تخار میں آپریشن کے دوران 8 طالبان کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ طالبان کی طرف سے حکومت کے اس دعوی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں