15

ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب ‎امریکی ڈرون مار گرایا

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے ملک کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں امریکی ائیر فورس کا ڈرون طیارہ گرانے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی ائیر اینڈ اسپیس فورسز  کی انٹر نیٹ سائٹ سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ملک کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں امریکی ائیر فورسز کے ڈرون طیارے کو گرا دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق خلیج عمان کے ساحلی صوبے ہرمزگان سے منسلک شہر کوہ مبارک کے ساحل پر امریکی ائیر فورس کے گلوبل ہاک ڈرون طیارے کو گرا دیا گیا ہے

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے فی الحال اس معاملے پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی خلیج عمان میں امریکی ڈرون کو نشانہ بناکر میزائل حملہ کیا گیا تھا جو ناکام رہا تھا۔ تاہم تہران نے ان حملوں کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں