تہران (ڈیلی اردو) پاسداران انقلاب ایران کے جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امید ہے کہ امریکہ کا ایک ڈرون طیارہ گرانے سے ہمارے دشمنوں کو واضح پیغام مل گیا ہوگا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق ایرانی فوج نے آج سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دشمن کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔
جنرل حسین سلامی نے اس موقع پر کہا کہ ہماری حدود ہماری ناموس ہے اور جس نے بھی اس کی خلاف ورزی کی اس کا انجام عبرت ناک ہوگا۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ایران ایک پُر امن ملک ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب ملے گا۔