8

پاکستان کا افغان طلبہ کیلئے 1000 اسکالر شپس دینے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی اردو) افغانستان میں نئی نسل کی تربیت کیلیے پاکستان نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے افغان طلبہ کیلیے رواں سال ایک ہزار اسکالرشپ رکھ دیں۔

پاکستانی سفیر برائے افغانستان زاہد نصر اللہ نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے افغان طلبہ کے لیے اس سال ایک ہزار اسکالرشپ رکھی گئی ہیں۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ 100 اسکالرشپس اس سال صرف افغان خواتین طالبات کے لئے رکھی ہیں

ان اسکالرشپس کے تحت افغان طلبہ پاکستان میں آکر اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے،یہ اسکالرشپس بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلبہ کو دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ علامہ اقبال اسکالر شپ پروگرام کے تحت 2007 سے اب تک 3800 سے زائد افغان طلبہ کو اسکالر شپس دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں