15

ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کیا تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، سعودی وزیر خارجہ

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی وزیر مملکت امور خارجہ عادل الجبیر نےحالیہ کشیدگی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عالمی برادری ایران کے جارحانہ کردار کو لگام ڈالنے کیلیے پُرعزم ہے۔

ایران آبنائے ہُرمز کو بند کرتا ہے تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کے جارحانہ کردار کی وجہ سے صورت حال بہت سنگین ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی جہاز رانی میں رخنہ ڈالیں گے تو اس کے توانائی کی سپلائی پر اثرات ہوں گے۔ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عالمی معیشت کو بھی متاثر کریں گی جس سے ہر شخص ہی متاثر ہوگا۔

سعودی وزیر مملکت امور خارجہ عادل الجبیرنےکہا کہ سعودی عرب بغداد کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنا رہا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں