ڈیرہ بگٹی: ہوٹل پر دستی بم حملہ، چبدر میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی

ڈیرہ بگٹی (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہوٹل پر دستی بم سے حملہ دھماکے سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ چبدر میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ‏ڈیرہ بگٹی کے علاقے چبدر میں نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے دو بھائی حفیظ اللہ اور عبداللہ ولد علی محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق زخمیوں میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیم اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے اور اطراف کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر زوہیب الحسن نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس حوالے سے انتظامیہ مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں