17

ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا دھچکا: ‏امریکی سینیٹ کی سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کی سخت مخالفت

واشنگٹن (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) امریکہ کو بڑا دھچکا ، امریکی سینیٹ نے سعودی عرب کو اربوں ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کی قراردار کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک غیر معمولی دو فریقی ایکٹ کے تحت ریپبلیکن پارٹی کی زیرِ قیادت سینیٹ نے اسلحے کی فروخت کو روکنے کے لیے تین قراردادوں کو منظور کیا، سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف پہلی اور دوسری قرارداد کے حق میں 45 کے مقابلے میں 53 ووٹ ڈالے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریپبلکن اراکین کی اکثریت پر مشتمل امریکی سینیٹ نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو 8 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی مخالفت کردی ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے اعلان کردہ ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے لیے پیش کی گئیں 3 قراردادوں کی حمایت کے لیے 7 ریپبلکن اراکین نے ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔

اس اقدام سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کو جنگی طیاروں کے پرزہ جات، گولہ بارود اور دیگر ہتھیاروں کی فروخت رک جائے گی۔

تاہم دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان قراردادوں کو ویٹو کرنے کا عہد کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ ایران کے ساتھ ہونے والی کشیدگی کو ایک قومی ایمرجنسی کا درجہ دے کر کانگریس کی رضامندی کے بغیر ہتھیاریوں کی فروخت کا معاہدہ طے کیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں