اسلام آباد (ڈیلی اردو) امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی پاکستان کے دو روزہ دورے پاکستان پہنچ گئے، نور خان ایئر بیس پر وزیر اعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا، امیر قطر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور پھول پیش کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پردورہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، وزیر اعظم عمران خان نے نور خان ائیر بیس پر امیر قطر کا استقبال کیا ، اس موقع پر معزز مہمان کو 21 توپو ں کی سلامی دی گئی اور پھول پیش کئے گئے۔ وزیراعظم عمران خان معزز مہمان کی گاڑی خود چلا رہے ہیں۔
فيديو من #باكستان | لحظة وصول #أمير_قطر إلى العاصمة إسلام آباد في زيارة تستغرق يومينhttps://t.co/FpsttJsLtL pic.twitter.com/xTU4g2Gg6Z
— الخليج أونلاين (@AlkhaleejOnline) June 22, 2019
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امیر قطر وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں معاشی اشتراک اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہو گی اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط ہو گا۔واضح واضح رہے کہ امیر قطر اس سے قبل مارچ 2015 میں بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔