13

ننگرہار میں امریکی ڈرون حملہ، کنڑ میں آپریشن، 2 اہم کمانڈر سمیت داعش کے 15 دہشت گرد ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے ننگرہار اور کنڑ میں امریکی ڈرون حملے اور افغان سپیشل فورسز کے آپریشن میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے دو اہم کمانڈر سمیت 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے صبح امریکی ڈرون طیارے نے صوبہ ننگرہار میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں داعش کے کمانڈر سمیت 8 جنجگو ہلاک ہوگئے جبکہ کنڑ میں آپریشن کے دوران داعش انٹلیجنس چیف سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان فوجی حکام نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی ڈرون حملے ضلع خوگیانی کے علاقے زاوی میں کیا گیا۔

افغان سیکیورٹی حکام کا بتانا ہے کہ آج صبح صوبے کنڑ کے ضلع نورگل میں بھی افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اور افغان سپیشل فورسز کے مشترکہ طور پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران داعش کے شیڈو انٹیلی جنس چیف سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 14 داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

افغان حکام کے مطابق ڈرون حملے اور سیکیورٹی فورسز کے آپریسن میں کوئی عام شہری یا سیکیورٹی فورسز کا اہلکار ہلاک نہیں ہوا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں