واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید بڑی اقتصادی پابندیاں لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کے لیے نئی پابندیاں قابل عمل ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے مزید پابندیوں کا فیصلہ ایران کی جانب سے جوہری پروگرام پر عائد حد عبور کرنے کے اعلان پر کیا،کچھ بھی ہو جائے، تہران جوہری بم بنانے کی خواہش کبھی پوری نہیں کر سکتا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں کل سے قابل عمل ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کیلئے پابندیاں عائد کی جائیں گی، تہران میں موجود قیادت ارادہ تبدیل نہیں کرتی تو اقتصادی دبا قائم رکھا جائے گا۔