18

سعودی انٹیلی جنس چیف کا دورہ اسرائیل

نیو یارک (نیوز ڈیسک) غیر ملکی جریدے نے ایران کے خلاف صیہونیوں کو اکسانے کی غرض سے سعودی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ کے دورہ مقبوضہ فلسطین کی خبر دی ہے۔

میڈل ایسٹ آئی جریدنے نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ، صیہونیوں کو اکسانے کی کوششوں کے تحت تل ابیب کا دورہ کرنے والے ہیں۔

برطانیہ کے اس ذریعے کا کہنا ہے کہ سعودی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ، اپنے دورہ تل ابیب میں اسرائیلی حکام کے علاوہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس ذریعے کے مطابق سعودی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ نے برطانیہ کو ایران کے خلاف فوجی حملہ کرنے کی ترغیب دلائی تھی۔ اس سلسلے میں سعودی وزیر خارجہ نے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کو لندن کے دورے پر بھی بھیجا تھا مگر برطانیہ نے ایران کے خلاف فوجی حملہ کرنے سے منع کر دیا۔

میڈل ایسٹ آئی نے اپنے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایک برطانوی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ وزیر مملکت عادل الجبیر کے ساتھ برطانیہ کا دورہ کرنے والے ایک سعودی سیکورٹی عہدیدار نے لندن سے ایرانی فوجی اہداف پر محدود حملے کی اپیل کی تھی۔

مذکورہ برطانوی عہدیدار نے کہا کہ حکومت لندن نے سعودی درخواست قبول کرنے سے صاف انکار کردیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں