12

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، بچی جاں بحق، تین بچے شدید زخمی

میران شاہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچی جاں بحق اور 3 بچے شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ھمزونی میں بچے گھر کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران ان کا پاؤں بارودی سرنگ پر آ گیا جس سے زور دار دھماکا ہوا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 سالہ ہانیہ موقع پر دم توڑ گئی۔ جبکہ تین بچے شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 5 سالہ آنیہ، 3 سالہ نادیہ اور 8 ماہ کا بچہ ثناء اللہ شامل ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

تینوں زخمی بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں