میڈرڈ (نیوز ڈیسک) اسپین میں 2 نقاب پوش مسلح افراد نے مسجد مولائی المہدی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مسجد المہدی کی عمارت کو نقصان پہنچا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر سبتا کی مسجد مولائی المہدی پر موٹرسائیکل سوار 2 نقاب پوش مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، 3 گولیاں مسجد کی دیواروں پر لگیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
No casualties after shots were fired at De Mulay El Mehdi mosque in #Spain's ???????? exclave of #Ceuta, on the northern coast of #Morocco ????????https://t.co/sA4z7aOXrJ pic.twitter.com/7M5qF6NHwW
— Saad Abedine (@SaadAbedine) June 24, 2019
اسپین کے شہر ستبہ میں مسلمانوں کی کل آبادی 37000 کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے
فائرنگ کے وقت مسجد میں نمازی نماز کی ادائیگی کے لیے موجود تھے تاہم تمام افراد محفوظ رہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
At least 4 shots fired at mosque in #Ceuta – reports #Spain pic.twitter.com/WJX9rAQpYJ
— Ruptly (@Ruptly) June 24, 2019
سبتا شہر میں مسجد پر فائرنگ کے واقعے کا یہ واقعہ ہے جس کے بعد مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، انتظامیہ نے مسلم برادری کے جذبات مجروح ہونے پر معذرت کرتے ہوئے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر سبتا میں مسلمانوں کی کل آبادی 37000 کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر آسٹریلوی دہشت گرد نے نماز جمعہ کے وقت اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 50 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔