صنعا (ڈیلی اردو) یمن میں حوثی باغیوں نے دعوی کیا ہے کہ ان کے ڈرونز نے سعودی عرب میں جازان اور ابھا کے ائیر پورٹس کو نشانہ بنایا ہے۔
بدھ کی رات کو یمن میں حوثی باغیوں نے دعوی کیا ہے کہ ان کے ڈرونز نے سعودی عرب میں جازان اور ابھا کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
https://twitter.com/Almasirah_Eng/status/1143605144065650690?s=19
یمنی سرحد کے قریب واقع اس علاقے میں بغیر پائلٹ طیاروں کی مدد سے دونوں ائیر پورٹ پر حملے کئے گئے۔
یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے یہ دعوی المصیرہ ٹی وی کی جانب سے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہی گئی۔
https://twitter.com/MasirahTV/status/1143600232338481158?s=19
یاد رہے گزشتہ دو روز سے حوثی مسلسل اسی ائیرپورٹ کو اپنا کامیاب ہدف بنا رہے ہیں۔ 72 گھنٹوں کے دوران اسی ائیرپورٹ پر یمنی مجاہدین کا یہ تیسرا بڑا حملہ ہے جو امریکی سعودی جدید دفاعی سسٹم کی عاجزی و ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ابھا ائیر پورٹ پر حملے میں ایک شامی شہری جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ 21 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔