کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے زمینی اور فضائی آپریشن میں تین پاکستانی کمانڈروں سمیت 64 طالبان کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغان وزارت دفاع نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ اس دوران فوج اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے غزنی صوبے کے دہ یک ضلع میں طالبان کے خلاف فضائی کارروائی میں 57 طالبان ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے میں طالبان ملٹری شیڈو گورنر رحمت اللہ مبارز بھی شامل ہے۔
https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1143966373544173568?s=19
افغان نیوز ایجنسی خامہ پریس کے مطابق ترجمان گورنر غزنی نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ غزنی کے مختلف اضلاع میں زمینی و فضائی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 10 پاکستانی طالبان سمیت 57 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی طالبان کمانڈر زاہد، خنجری اور دیگر شامل ہے۔
57 Taliban militants including 10 Pakistanis killed in Ghazni clashes, airstrikeshttps://t.co/fQOgbxxnbI pic.twitter.com/yZ3jdmo9jC
— Khaama Press (KP) (@khaama) June 27, 2019
جبکہ کابل کے ضلع سروبی میں کارروائی کے دوران 7 طالبان مارے گئے جبکہ 6 کو گرفتار کرلیا گیا۔
https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1144133716131926016?s=19
واضح رہے ضلع دہ یک کے بڑے علاقے پر طالبان قابض ہیں ۔طالبان کی جانب سے جھڑپوں یا ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ افغانستان میں قندہار اور فرح صوبوں میں فوج اور سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان پچھلے سات دنوں سے جاری تصادم کے دوران کم از کم 78 طالبان ہلاک اور 26 دیگر زخمی ہوگئے۔
جبکہ قندہار میں 8 طالبان ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ ان کارروائیوں میں افغان فورسز کو ہونے والے نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔